Mashkoor hussain yaad biography of georgetown



[MEMRES-5].

پروفیسر سید مشکور حسین یاد کے اعزاز میں ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی کی جانب سے ادبی محفل و عشائیہ

Mushairah At Abudhabi for Mashkoor hussain yaad

ابوظہبی (حسیب اعجاز عاش سے) ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی کی دولت کدہ پے صدارتی ایوارڈ (ستارہ امتیاز) یافتہ نامور شاعرو ادیب، معروف انشائیہ نگار و مزاح نگار اور ماہر تعلیم پروفیسرسید مشکور حسین یادکے اعزاز میں بھرپور ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

پروفیسر سید مشکور حسین یادکسی تعارف کے محتاج نہیں ، ساٹھ سے زائد کتابوں کے یہ خالق ستمبر ۱۹۲۵ کو حصار،بھارت میں پیدا ہوائے،ابتدائی تعلیم لدھیانہ جبکہ گریجویشن کی ڈگری جالندھر سے حاصل کی۔ہفت روزہ ’’پکار‘‘ کی ادارت کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے رہے۔ حصول پاکستان کی جدوجہد میں ان والدہ محترمہ، شریک حیات، بھائی اور بیٹی سمیت کئی عزیزو اقارب کو شہید کر دیا گیا نومبر ۱۹۴۷ میں پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھا ،اسی لئے انہیں’’ مجاہد تحریک پاکستان‘‘ کی حیثیت سے بھی جانا جاتا ہے۔

تعلیم کو جاری رکھا اور پھر اُردو اور فارسی میں ماسٹر کیا ۔ماہنامہ ’’زعفران‘‘ اور ماہنامہ ’’چشمک‘‘ کے ایڈیٹر بھی رہے۔گورنمنٹ کالج لاہور میں شعب